وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی قربانیاں اور عوام کی حمایت ملک کی طاقت ہیں، پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاک بحریہ کا معرکہ حق میں شاندار کردار رہا۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں امن اور تعاون کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان امن، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور یہی کامیابیاں انہیں پاکستان کی خدمت کے عظیم سفر میں مضبوط بنائیں گی۔
شہباز شریف اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، تجارت و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے پاک بحریہ کی تربیت اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی ملک کے لیے بہترین افسران تیار کر رہی ہے جو مستقبل میں ملکی دفاع اور سلامتی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ معرکہ حق میں پاکستان نیوی کا کردار شاندار رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ ایک مضبوط دفاعی قوت ہونے کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان نیوی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کا مسلسل مقابلہ کر رہی ہیں۔
دہشت گردی انسانیت اور پاکستان کے استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں ایران سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل رہی، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قیام امن کیلئے دن رات محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دی ہے۔ ایرانی صدر کے حالیہ دورے کے بعد پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان کشمیر،فلسطین اورغزہ کےعوام کےساتھ کھڑا ہے۔
