پنجاب فنانس بل میں الیکٹرک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 99 فیصد چھوٹ کی تجویزسامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے قوانین میں مجوزہ تبدیلی کی تجویز ہے،پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر پر ماہانہ کی بجائے سہ ماہی بنیاد پر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پنجاب بجٹ میں صحت، تعلیم، اور اسپورٹس کے کونسے بڑے منصوبے تجویز کیے گئے؟
زرعی انکم ٹیکس ساڑھے 12 ایکڑ سے زائد زمین پر ایک ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس کی تجویز ہے،نہری باغات پر ٹیکس 600 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایکٹر کرنے کی تجویز ہے۔
فنانس بل میں بارانی باغات پر 300 سے ٹیکس بڑھا کر 500 روپے فی ایکٹر کرنے کی تجویز ہے،فصل کی بنیاد پر نہری پانی کی قیمت وصول کرنے کے بجائے فلیٹ ریٹ کا نظام تجویز کیا گیا ہے۔
پنجاب کا 5903 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
اسی طرح خریف کے سیزن کیلئے نہری پانی کی قیمت 1ہزار 650 روپے فی ایکڑ،ربیع کے سیزن کیلئے نہری پانی پر 850 روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد کرنے کی تجویزہے۔
