پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوملکی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اوران سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے، ہم ہروقت بہترین اورپرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے تاہم محنت کرنا ہمارا کام ہے اورہم اسے جاری رکھیں گے۔
