بھارت میں ایپل کے آئی فونز کے پرزے بنانے والی ٹاٹا الیکٹرونکس فیکٹری میں 3 کنٹریکٹ ملازمین دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
ٹاٹا الیکٹرونکس کی ہوسور فیکٹری میں یہ پہلا بڑا حادثہ نہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ستمبر 2024 میں بھی اسی فیکٹری میں کیمیکل ذخیرہ کرنے والے حصے میں آگ لگنے کے باعث 10 ملازمین کو اسپتال منتقل اور پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑی تھیں۔
رائٹرز کے مطابق حالیہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر ہوسور میں واقع فیکٹری میں پانی کی ٹینکی کی مرمت کے دوران پیش آیا۔ جبکہ ٹاٹا الیکٹرونکس نے اس واقعے پر رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
تامل ناڈو کی وزیر صنعت ویردھائی مگال کیرتھنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ہر کارکن کی حفاظت اور عزت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور نتائج کی روشنی میں مناسب کارروائی ہوگی۔
Deeply saddened by the tragic loss of three precious lives in the incident at Tata Electronics’ facility in Hosur.
My heartfelt condolences to the families who have lost their loved ones. I pray for strength and courage for them during this difficult time.
I have spoken to the district administration and directed them to extend all necessary support to the affected families and ensure that the situation is addressed with utmost urgency.
The safety and dignity of every worker must remain paramount. This tragic incident will be thoroughly investigated, and appropriate action will be taken based on the findings. We must ensure that every necessary measure is put in place to prevent such tragedies from recurring.
— Virudhai Magal Keerthana (@Keerthana4VNR) November 10, 2026
واضح رہے کہ ایپل کے لیے آئی فون کے پرزے تیار کرنے والی ٹاٹا الیکٹرونکس کی اس فیکٹری کو ماحولیاتی مسائل پر بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔
رائٹرز نے رواں برس 13 جون کو رپورٹ کیا تھا کہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے فیکٹری سے خارج ہونے والے گندے پانی سے قریبی زرعی زمینوں اور کنوؤں کا زیر زمین پانی آلودہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور کمپنی کو تسلی بخش وضاحت نہ دینے کی صورت میں فیکٹری بند کرنے کی تنبیہ کی تھی۔
