انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے، بھارتی ٹیم نے 4.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا لیے ہیں۔
عمان کے شہر المارات میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے آٹھویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے میچ کے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بھارتی کپتان لکشیا رائے چندانی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج دیا۔ بھارتی کپتان 2 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بولڈ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے آریاویر سہواگ 9 گیندوں پر 2 رنز بنا کر جبکہ وی کے وینیتھ 15 گیندوں پر 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
TOSS UPDATE 🪙
India U19 win the toss and elect to bat first 🏏
#U19AsiaCup | #PakistanFutureStars | #PAKvIND https://t.co/iz4JVRA6VP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2026
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 2.2 اوورز میں 4 رنز دے کرایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد صیام نے 2 اوورز میں 5 رنز دیے ہیں۔
بھارتی ٹیم نے ابتدائی اوورز میں محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا رن ریٹ 2.30 ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت عثمان خان کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی لکشیا رائے چندانی کے سپرد تھی، جو آؤٹ ہو چکے ہیں۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ایشیا کپ کے گروپ اے میں اہمیت کا حامل ہے، جہاں پاکستانی ٹیم بھارتی بیٹنگ لائن کو جلد محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت عثمان خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیات خان، عبدالقادر، جہانگیر بلال، فرحان یوسف، احمد حسین، حمزہ ظہور، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، محمد صیام اور عبدالصبحان شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ، علی رضا، نقاب شفیق اور محمد حذیفہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
بھارت کی پلیئنگ الیون
بھارتی انڈر 19 ٹیم کی قیادت لکشیا رائے چندانی کر رہے ہیں، بھارتی ٹیم میں یش بردھن چوہان، وی کے وینیتھ، کُشاگر اوجھا، ارجن راجپوت، منال چوہان، راجت باگھیل، انوے ڈریوڈ، یش ویر گوڑ، آریان ساوسانی اور کاویا پریش پٹیل شامل ہیں۔
بھارتی اسکواڈ میں موہت اولوا، چگروپتی وینکٹا، ایشان سود اور آریاویر سہواگ بھی موجود ہیں۔



