محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں چار دن گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، بھکر اور ساہیوال کے بعض علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ بھی چھائی رہ سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، ہنگو اور ملاکنڈ میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ پشاور، بنوں، کوہاٹ، وزیرستان، چارسدہ اور صوابی کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 11 نومبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
بارہ نومبر کو خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ تیرہ نوومبر کو بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
14 نومبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
🌤️Weekly Weather Outlook ( 09 – 15 November), 2026.
#PMD #weatherupdate #Rain #hotweather #Islamabad #punjab #Sindh #Balochistan #kpk #kashmir #gilgitbaltistan #StaySafe https://t.co/SdwdDQlKEv— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) November 9, 2026
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر شہروں میں دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم شمالی علاقوں میں رات کے وقت موسم سرد رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے بعد بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوائیں اثر انداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ منگل کی شام یا رات سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔


