ؕوزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کی اسرائیلی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو غزہ کے لیے امداد فوری طور پربڑھانے اور بلا تاخیر فلسطینی عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کی 6 نومبر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے اداروں کو مطلع کیا تھا کہ مصر سے غزہ آنے والی انسانی اور تجارتی امداد کی ترسیل بعض استثنائی صورتوں کے سوا معطل کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس اقدام کی وجہ اسمگلنگ کے خدشات بتائے تھے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کی 6 نومبر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے اداروں کو مطلع کیا تھا کہ مصر سے غزہ آنے والی انسانی اور تجارتی امداد کی ترسیل بعض استثنائی صورتوں کے سوا معطل کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس اقدام کی وجہ اسمگلنگ کے خدشات بتائے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، ’بارش کے پانی سے بھرے خیموں اور غزہ کے بچوں کے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آ رہے ہیں جن کے پاس پناہ لینے کی کوئی جگہ نہیں اور جو بھوک اور شدید سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ وہ جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔
Deeply concerned about continued Israeli illegal actions to deny basic humanitarian assistance to the brave Palestinian people of Gaza.
Heart rending images of tents being flooded and of Gazan children with nowhere to go being trapped and subject to starvation and extreme cold.
I strongly condemn these violations of the ceasefire and international law, and this continued aggression toward the Palestinian people.
I have directed MOFA to pursue all possible means to escalate humanitarian assistance urgently.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی فوری طور پر بڑھانے اور اسے بلا تاخیر فلسطینی عوام تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع اور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کم از کم 70 ہزار خیمے زیرِ آب آگئے تھے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق بارش سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ شہری دفاع کے ادارے کو متاثرہ شہریوں کی جانب سے امداد کے لیے تقریباً 1500 کالز موصول ہوئیں۔ اس دوران 3 خالی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بلدیاتی اور شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت اور امدادی مشینری تباہ ہونے کے باعث بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی جنگ کے دوران پانی نکالنے والی گاڑیوں اور بلڈوزروں سمیت سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہوئیں جس سے ہنگامی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق غزہ کی 20 لاکھ سے زائد آبادی میں سے بیشتر افراد جنگ کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں اور بڑی تعداد عارضی خیموں میں رہ رہی ہے جبکہ علاقے کا بڑا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تحت غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ بھی شامل تھا تاہم حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرائط پر مذاکرات میں تعطل کے باعث تعمیر نو میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیلی پابندیاں جنگ کے آغاز کے بعد سے مختلف ادوار میں عائد ہوتی رہی ہیں تاہم 2 مارچ 2025 کو اسرائیل نے غزہ میں تمام انسانی اور تجارتی سامان کی ترسیل مکمل طور پر روک دی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ مکمل ناکہ بندی تقریباً 78 روز جاری رہی اور 19 مئی 2025 کو محدود مقدار میں امدادی سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران خوراک، ادویات اور ایندھن سمیت ضروری اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔



