نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا ، مسجد الحرام میں عقیدت، احترام اور روحانیت سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے۔
نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا۔ نیا غلاف 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔
Pilgrims witness the moment the Kiswah is mounted on the Kaaba, marking the Islamic New Year 1448. pic.twitter.com/PIsfJLuKPH
— JM News Network (@JMNewsNetwork_) June 15, 2026
نئے غلاف کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کئے گئے جہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کیلئے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
غلاف کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔
