نیب نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرکے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔
ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے مجموعی طور پر تقریباً 12 لاکھ 60 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی ،اراضی واگزاری سے اب تک 1784 ارب روپے سے زائد کی قومی دولت بازیاب کرائی جا چکی۔
نیب کا رئیل اسٹیٹ میں فائل کلچر ختم کرنے اور نقد جائیداد خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان
کوئٹہ، حب، گوادر سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی قبضوں کیخلاف آپریشن تیز کردئیے گئے،سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ریکارڈ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
گوادر کی اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے،واگزار کرائی گئی زمین محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حوالے کردی گئی، جسے عوامی مفاد میں استعمال کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور
نیب اور حکومت بلوچستان نے کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا عزم کیا ہے۔
