سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ روز سونا 7250 روپے مہنگا ہوا تھا ، دو دن کے دوران سونے کی قیمت 11 ہزار 620 روپے بڑھ گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کے نرخ میں 4370 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3933 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 43.70 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4219 ڈالر ہو گئی ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا
ملک میں چاندی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 7279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
