پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جہاں شائے ہوپ اور کیوم ہاج نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 92 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کیوم ہاج نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جوزف نے 23، ٹیگنرائن چندرپال اور جینگو نے 21، 21 رنز بنائے۔
جسٹن گریوز 15، برینڈن کنگ 12 اور راکیم کارنوال چیز 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمار روچ 3 اور جےڈن سیلز کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، جبکہ واریکن ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم کا پلیئنگ الیون کے بارے میں اہم فیصلہ
خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ اپنے نام کی، پاکستانی بولرز نے دوسرے روز نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 311 رنز پر محدود کر دیا۔
پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے صبح کے سیشن میں صرف 14.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔
