مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
مری ایکسپریس وے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر مری ظہیر شیرازی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی۔
ڈی سی مری نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے پروین موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں گری، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی،ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ وین اس جانب گری جہاں سے دروازے کھولنا ممکن نہ تھا۔
زخمی پمزاسلام آبادمنتقل کر دیے گئے، جاں بحق افراد کاتعلق ملتان سے تھا اورایک ہی خاندان کےتھے۔
دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آ گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
