ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولرنے خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے منصب سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شان ٹیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے ساتھ گزارے گئے گزشتہ 12 ماہ ان کے لئے نہایت خوشگواراوریادگاررہے۔
انہوں نے بورڈ، کھلاڑیوں اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
لاہور،تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کرتے ہوئے ان کے ساتھ نومبر 2027 تک کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے مدت مکمل ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔
شان ٹیٹ بین الاقوامی کرکٹ میں وسیع کوچنگ تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیزاورافغانستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ بھی بطور بولنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
