وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوچکے ہیں۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔ملک کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے،اسلام آباد چاروں صوبوں کامسکن ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے بڑاصوبہ ہے،بلوچوں اورپشتونوں نے قیام پاکستان کےلیے اہم کرداراداکیا،بلوچستان کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی عناد بالائے طاق رکھ کروفاق کی حمایت کی ،صوبائی علاقوں کےدرمیان طویل فاصلوں کے باعث وسائل زیادہ چاہیئں۔
وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 150ارب روپے بلوچستان کودیئے ،این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالا۔
کراچی سے چمن دورویہ سڑک پرتعمیراتی کام جاری ہے،دیگرصوبوں نے بھی بلوچستان کاساتھ دیا،یہ احسان نہیں ،بھائی چارہ ہے،نوازشریف کے دورمیں بے پناہ وسائل اورترقیاتی منصوبے دیئے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن شعبان ،ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہو گئی
پی ڈی ایم اورموجودہ حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی کےلیے ریکارڈ فنڈزجاری کیے،بلوچستان کے 27ہزارٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کیاگیا۔بلوچستان کی ترقی کےلیے وفاقی حکومت کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیشن جج عبدالحکیم کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90ہزارشہادتیں ہوئیں،2018میں دہشت گردی کاخاتمہ ہوچکاتھا،دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ماشکیل میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق، ترجمان وزیراعلی بلوچستان
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ افغان رجیم دہشت گردی کوروکنے میں مکمل ناکام ہے ،افغان رجیم کوباربار کہاگیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔پاکستان کوحالیہ دنوں میں عظیم کامیابیاں ملیں ،معرکہ حق میں دشمن کوشکست فاش دی ،پاکستان کے مسائل کاحل شفاف حکومتی نظام میں مضمر ہے۔
خطے میں قیام امن کیلئے مؤثر سفارتکاری پر دنیا پاکستان کی معترف ہے ،فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،پاکستان کی کامیابیوں سےدشمن پریشان ہے۔
