سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں کرکے مزید 4دہشت گردہلاک کردئیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کارروائی فتنہ الہندوستان کے خلاف کی گئی،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری، متعدد ٹھکانے تباہ
دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئیں ،کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ، دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے 4دہشتگردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے، دہشت گردی کےخلاف پورا ملک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑامن تباہ نہیں کر سکتا۔
آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ، مجموعی تعداد 88 ہو گئی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی مستونگ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔
صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں،دہشت گردی کیخلاف قوم فورسز کے ساتھ ہے،امن دشمنوں کی سازش ناکام بنائیں گے۔
فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ امن کوہی نہیں بلکہ خطے کوبھی نقصان پہنچا رہاہے ،پائیدار امن اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ریاستی اداروں کی معاونت جاری رہے گی۔
