وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان کا خواہاں ہے،افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کیلئے باعث فخر ہے،کرغزستان نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی بہترین میزبانی کی۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کرغزستان شنگھائی فائیو کابانی رکن،ایس سی او کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتاہے،شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مساوات اورمشترکہ ترقی پر مبنی ہے،ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایس سی اوخطے میں امن، سلامتی اوراستحکام کو فروغ دے رہی ہے،ایس سی او اقتصادی روابط اورثقافتی تبادلوں کےفروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،ایس سی او معیشت ،ثقافت اور امن کے جامع فورم میں تبدیل ہوچکی ہے۔
ایس سی اودہشت گردی، علیحدگی پسندی اورانتہاپسندی کے خلاف مؤثر تعاون کر رہی ہے،عالمی قوانین پر عملدرآمد اور اچھی ہمسائیگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ہے ۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسحاق ڈار کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان کا خواہاں ہے،افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے ،افغان طالبان دہشت گرد گروہوں کوسازگار ماحول فراہم کررہے ہیں۔
پاکستان کا محل وقوع وسطی ایشیا کوبحیرہ عرب تک قدرتی رسائی فراہم کرتاہے،سی پیک وسطی ایشیائی ممالک کوگوادرکے ذریعے عالمی منڈیوں سے جوڑنے کااہم ذریعہ ہے۔
