لاہور، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ابتدائی نقصان سے دوچار کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے ابتدا ہی سے مہمان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف صفر کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر میتھیو شارٹ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شارٹ دو گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے۔
ویرات کوہلی افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے 4.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان جوش انگلس 10 اور مارنس لبوشین 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔
