پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک(Hanif Malik) اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق حنیف ملک آسٹریلیا کی سیریز کے بعد نوٹس پیریڈ ختم ہونے پر اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
حنیف ملک پاکستان سپر لیگ میں حید آباد کنگز کے ساتھ منسلک تھے۔وہ کنگز مین کی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔
پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کے لئے اشتہار بھی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جلد نئے کوچ کے انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ کو حتمی شکل دی جا سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے
کرکٹ حلقوں کے مطابق حنیف ملک کی علیحدگی وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی تصور کی جا رہی ہے جبکہ نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔
