محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہری گرمی کی شدت محسوس کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، چترال اور بنوں کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
کوئٹہ ، چمن پھاٹک کے قریب دھماکا ، 10 افراد زخمی ، کئی گاڑیوں کو نقصان
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے چند علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے موسم میں قدرے بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
