امریکا کی ریاست یوٹاہ میں فائر فائٹرز نے شدید گرمی میں خراب ہونے والے ٹرک میں موجود تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ شہد کی مکھیوں کو بچا لیا۔
یونفائیڈ فائر اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ پارلیز کینیون میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک خراب ہو کر رک گیا تھا۔ ٹرک میں 480 چھتے موجود تھے، جن میں ہر ایک میں 40 ہزار سے 60 ہزار تک مکھیاں تھیں۔
حکام نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث مکھیاں ہلاک ہونے کے خطرے سے دوچار تھیں کیونکہ ٹرک کے رکے رہنے سے انہیں ٹھنڈی ہوا نہیں مل رہی تھی۔
View this post on Instagram
فائر فائٹرز نے مکھیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹرک پر پانی کا ہلکا اسپرے کیا تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے اور مکھیاں پرسکون رہیں، جبکہ مکینکس ٹرک کی مرمت میں مصروف تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کے دوران ایک بھی فائر فائٹر کو کسی مکھی نے ڈنگ نہیں مارا۔
