امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، ایران کے لیے گھڑی تیزی سے چل رہی ہے، انہیں فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔
“For Iran, the Clock is Ticking, and they better get moving, FAST, or there won’t be anything left of them. TIME IS OF THE ESSENCE!” – President Donald J. Trump pic.twitter.com/33gyF0c0O5
— The White House (@WhiteHouse) May 17, 2026
ٹرمپ کے اس بیان کو مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر کا یہ سخت لہجہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔
دشمن ممالک کے فوجی ساز و سامان کو اب آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی نائب صدر
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ ہم سے معاہدہ کرلے۔
