ایران نے دشمن ممالک کے فوجی ساز و سامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اب دشمن ممالک کے فوجی ساز و سامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ماضی میں ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے حق میں نرمی برتی اور ایسے فوجی سامان کو گزرنے دیا جو بعد میں ایران کے خلاف استعمال ہوا۔
امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ اب ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا، محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ تہران مستقبل میں اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے مزید سخت اقدامات کرے گا۔
