آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کیلئے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
بنگلا دیش میں اپنے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں مچل مارش آسٹریلیا ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، ان کے علاوہ الیکس کیری ، کیمرون گرین ،نیتھن ایلس ، جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک ، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے، شاہد آفریدی
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز تیس مئی سے شروع ہو گی، پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اگلے دونوں میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
