ہالی ووڈ اداکارہ سیلما بلیئر فلائٹ کے دوران آپے سے باہر ہوگئیں، ایک فضائی مہمان کو مکا رسید کیا جبکہ دوسرے کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اداکارہ کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پروازکے دوران 2 فضائی میزبانوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا جبکہ زخمی فضائی مہمانوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اداکارہ پر فضائی مہمانوں کو زخمی کرنے کے علاوہ گرفتاری کے دوران ایک پولیس اہلکار کو اور بعد ازاں اسپتال میں ایک نرس کو بھی لات مارنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
NEW AUDIO: Hear the pilot’s call for help following Selma Blair’s alleged violent outburst onboard a Delta flight en route to JFK.
The newly obtained air traffic audio captures the crew requesting medical personnel after Blair allegedly punches and bites two flight attendants, according to reports.
Port Authority Police are investigating the incident in coordination with Delta Air Lines.
@AlexisMcAdamsTV @AmericaRpts
— Fox News (@FoxNews) October 12, 2026
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق واقعے کے بعد سامنے آنے والی ایئر ٹریفک آڈیو میں طیارے کے عملے کو طبی عملے کی مدد طلب کرتے سنا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اداکارہ نے 2 فضائی میزبانوں کو مکے مارے اور کاٹا تاہم ان الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین ہونا باقی ہے۔
رائٹرز کے مطابق اداکارہ کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
‘اداکارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی’
‘کریول انٹینشنز’ اور ‘ہیل بوائے’ جیسی فلموں میں اداکاری کے لیے مشہور سیلما بلیئر کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ کو دورانِ پرواز ‘ایمرجنسی ہیلتھ کنڈیشن’ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر یہ رویہ سامنے آیا۔
نمائندے کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد اداکارہ کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔
دوسری جانب ڈیلٹا ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے اور غیر مناسب یا غیر قانونی رویے کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
54 سالہ سیلما بلیئر ماضی میں اپنی بیماری ‘ملٹی پل اسکلروسیس’ کے بارے میں بھی عوامی سطح پر بات کر چکی ہیں۔ انہیں 2018 میں اس خود کار مدافعتی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
ملٹی پل اسکلروسیس ایک ایسی بیماری ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اداکارہ کے نمائندے نے حالیہ واقعے کو طبی ہنگامی صورت حال سے جوڑا ہے تاہم رائٹرز کے مطابق دستیاب معلومات میں اس واقعے اور ان کی بیماری کے درمیان طبی تعلق کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



