سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز 9 نومبر سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکن اسکواڈ میں پتھم نسانکا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندیمل ، کامندو مینڈس ،سونال دینوشا اور دھننجیا ڈی سلوا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اینجلا بندارا، کیشارا نووانتھا، دلشان مدوشنکا ،ایشان ملنگا اور پرابتھ جیاسوریا کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
🇱🇰 SQUAD ANNOUNCEMENT | Sri Lanka Tour of Pakistan 🇵🇰
Here is your 15-member Sri Lanka Test Squad for the upcoming 2-match Test series against Pakistan! 🏏
#PAKvSL https://t.co/vEE90nI0rz
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 13, 2026
فاسٹ باولنگ کی ذمہ داری ملان رتھنائیکے، لہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو کے ساتھ دلشان مدوشنکا اور ایشان ملنگا سنبھالیں گے جبکہ پرابتھ جیاسوریا اسپن باولنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-2027 کا حصہ ہو گی۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل تیاری کے لیے 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ اس میچ کا مقصد مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں دونوں ایشیائی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لیں گی۔



