عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطاب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روہے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ، 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے کی کمی سے 3 لاکھ ، 77 ہزار 945 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 532 روپے پر برقرار رہا، دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ ،39 ہزار، 936 روپے پر آ گئی تھی۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


