آنجہانی آسٹریلین کرکٹر شین وارن کی سابق اہلیہ سائمون کیلاہن نے پہلی بار ان جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ شین وارن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
اپنے بیٹے جیکسن کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران سائمون نے کہا کہ مارچ 2022 کی وہ رات بالکل عام سی تھی لیکن اچانک آنے والے پیغامات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔
انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی سمر کو لینے کیلیے گھر واپس جا رہی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے، ایک پیغام میں ان سے جلدی پہنچنے کا کہا گیا، جس سے انہیں اندازہ ہو گیا کہ کوئی بری خبر ہے، اس لمحے میری زندگی ہمیشہ کیلیے بدل گئی۔
سائمون نے بتایا کہ وہ وقت ان کے بچوں،بروک، جیکسن اور سمر کے لیے بہت تکلیف دہ اور ذہنی طور پر بھاری تھا۔ اپنے بچوں کو دیکھ کر بہت پریشان تھیں، کیونکہ وہ بہت کم عمر تھے اور اس بڑے صدمے سے گزر رہے تھے۔
