لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ سے قبل کہا ہے کہ ہر میچ پریشر والا ہوتا ہے، تاہم ان کی کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش کریں۔
پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ اور اب شائقین کے سامنے فائنل کھیلنے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں دباؤ ضرور ہو گا، خاص طور پر جب اسٹیڈیم میں فینز بھی موجود ہوں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے روایتی گیم پلان کے مطابق ہی کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی بناتے ہیں۔ کراچی اور دیگر مقامات کی کنڈیشنز میں فرق ہوتا ہے، اس لیے حالات کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس ٹیم کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔ لیکن ان کے لیے سب سے اہم بات ٹیم کی کامیابی ہے اور وہ پاکستان ٹیم کے لیے بہترین نتائج کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے داخلے کے خصوصی راستوں کا اعلان
پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پرانے مائنڈ سیٹ میں لا کر کھیلتے ہیں۔ تاکہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دباؤ کو سنبھالنا سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے اور اب مکمل توجہ ٹرافی جیتنے پر ہے۔
