پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران رش اور مشکلات سے بچا جا سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مختلف گیٹ نمبرزکے ٹکٹ رکھنے والے فینزکیلئے الگ الگ راستے مقررکیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق گیٹ نمبر 1 سے 8 تک کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین فیفا گیٹ اورگلبرگ کالج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔
حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد
جبکہ گیٹ نمبر 9 سے 16 تک کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے لبرٹی گیٹ سے داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد شائقین کی آسانی، ٹریفک کی روانی اور اسٹیڈیم کے اندر سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔
پی سی بی نے تمام فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ راستوں پر عمل کریں تاکہ فائنل میچ کا انعقاد پرامن اور منظم انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔
