کیمبرج انٹرنیشنل نےاےلیول حساب کا پیپرون لیک ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق جون2026امتحانات میں حساب کاپرچہ قبل ازوقت شیئرہونےکاانکشاف ہوا،ہم اپنی تحقیقات کےبارےمیں طلباکو7مئی 2026کواپڈیٹ کریں گے۔
برٹش کونسل، منسوخ کیے گئے اے لیول امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان
پیپرکس حدتک لیک ہوااس کی بھی تحقیقات کررہے ہیں،جن سینٹرزاورطلبا کیخلاف پیپرلیک کےشواہدہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی،طلبا اگلےامتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔
پیپرلیک کےباعث طلباکونقصان سےبچانا،امتحانات کی ساکھ برقرار رکھنا ترجیح ہے،لیک ہونے والا پیپر ون افریقا، یورپ، مڈل ایسٹ اورجنوبی ایشیاکےلیےتھا،دنیاکے160ممالک میں سالانہ 20لاکھ سےزائد امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
