برٹش کونسل، منسوخ کیے گئے اے لیول امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان


اسلام آباد: برٹش کونسل نے مئی میں منسوخ کیے گئے اے لیول طلبا کے امتحانات بغیر کسی اضافی فیس کے دوبارہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

طلبہ رش سے بچنے کیلئے ویزے کیلئے جلد آن لائن درخواست دیں، برطانوی ہائی کمیشن

کیمبرج انٹرنیشنل کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان عظمیٰ یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں امتحانات دوبارہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے جن کے امتحانات 10، 11 اور 12 مئی کو منسوخ کر دیے گئے تھے، وہ نومبر میں دوبارہ کسی اضافی فیس کے امتحانات دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمبرج نے یہ فیصلہ طلبا کی غیر تسلی بخش نتائج کے حوالے سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اے لیول طلبا کی جانب سے اپنے نتائج کے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی

فیصلہ گزشتہ ہفتے 45 ہزار پاکستانی طلبہ کے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کے نتائج آنے کے بعد کیا گیا کیونکہ طلبہ اپنے ان نتائج سے انتہائی خوش تھے جس میں بہت کم طلبہ کے اے اور بی گریڈ آئے جب کہ اکثر کے نتائج میں سی، ڈی، ای اور یو گریڈ کی بھرمار تھی۔

یاد رہے کہ مئی میں سابق وزیر اعظم کی پہلی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے تین دنوں تک امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے، بعدازاں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزام نے ان امتحانات میں شریک طلبہ کو ایک اندازے سے گریڈ دیے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی کیمبرج انٹرنیشنل ایگزام سے اس سال کے گریڈنگ سسٹم پر نظرثانی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ طلبا کے لیے داخلے کے معیار پر بھی نظر ثانی کرے۔

برٹش کونسل 400 اساتذہ کو تربیت دے گا

حالیہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب وزارت تعلیم میں عظمیٰ یوسف اور پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ منسٹری کے سیکریٹری نے اعلان کیا کہ اکتوبر/نومبر میں کیمبرج کی جانب سے دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا اور طلبہ ان مضامین کے امتحانات دے سکیں گے جو وہ مئی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے نہیں دے سکے تھے۔

روس کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو اسلحہ چلانا سکھایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ کیمبرج ان امتحانات کی کوئی فیس نہیں لے گا اور برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالبعلم کے معاملے کی انفرادی سطح پر دوبارہ تشخیص کی جائے گی کیونکہ اسکول کے تشخیص شدہ گریڈوں اور کیمبرج کے تشخیصی کردہ گریڈز کے درمیان بہت زیادہ فرق دیکھا گیا ہے۔

سیکریٹری نے کہا کہ اسکول گریڈز کی دوبارہ تشخیص کے لیے کیمبرڈیج کو درخواستیں جمع کروائیں گے اور ان درخواستوں کا 80 فیصد خرچ برداشت کریں گے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں کی 20 فیصد لاگت والدین برداشت کریں گے اور اگر اس طرح دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز کو تبدیل کیا جاتا ہے تو پوری فیس واپس کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرے گی تاکہ ان میں داخلے کے حوالے سے امور میں کچھ نرمی لائی جا سکے، اسی طرح کے اقدامات کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کیا جا سکے۔

مصر، امتحانات میں ناکامی، کئی طلبا نے خودکشی کر لی

سیکریٹری نے واضح کیا تھا کہ منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت حل نہ ہونے والی شکایات پر نظر رکھنے کے لیے شکایات کے ازالے کا ایک طریقہ کار بھی قائم کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں