لاہور، حکومت پنجاب نے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد ڈپٹی کمشنرز اور سینئر افسران کی نئی تعیناتیاں کر دی ہیں اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ، ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اکرام ملک کو ڈپٹی کمشنراوکاڑہ، بابر صاحب دین کو ڈپٹی کمشنر جھنگ اورحنا ارشد کوڈپٹی کمشنرخانیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح رعنا حمید کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مقررکیا گیا ہے جبکہ سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے، بہاولنگر کے سابق ڈپٹی کمشنرذوالفقاراحمد بھون کوچیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب صاف پانی اتھارٹی مقررکردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرمحمد وحید اصغربھٹی کومنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سابق ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا اصغرعلی کوچیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب بیوروکریسی میں اہم ردوبدل، متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری
اسی طرح سابق ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، سابق ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبرکو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انہار، جبکہ محمد تسلیم اخترراؤ کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرتعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں کیپٹن (ر) سید علی اصغرکوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ راشد کو سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے یہ تقرر و تبادلے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے، گورننس بہتر کرنے اور مختلف اضلاع میں انتظامی کارکردگی کو مضبوط بنانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
