اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی مزید مستحکم ہو گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل ترکیہ کے عوام نے دہشتگرد تنظیم کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ اور کوئی طاقت ترک عوام کے عزم کو شکست نہیں دے سکی۔
انہوں نے کہا کہ عوام متحد ہوں تو بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ ترکیہ کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے 250 افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نسل در نسل منتقل ہوئی۔ اور ہمارے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے۔ جبکہ آج ترکیہ معاشی اور دفاعی قوت کے طور پر ابھر چکا ہے۔ ترکیہ نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کی آواز کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیئے گئے
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ اور دونوں ممالک مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔ ترک قیادت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے محبت کے اظہار پر شکرگزار ہوں۔
