اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے ملاقات کی، جس میں انسانی امدادی سرگرمیوں، علاقائی امن اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے آفس فار دی کوآرڈینیشن آف ہیومنیٹیرین افیئرز (OCHA) کے عالمی سطح پر انسانی امداد کی فراہمی اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی آفات، خصوصاً سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران اوچا کی خدمات قابلِ تحسین رہی ہیں اور پاکستان تنظیم کی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
The UN Under-Secretary-General for Humanitarian Affairs and Emergency Relief Coordinator, Mr. Tom Fletcher, called on the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today.
DPM/FM appreciated the role of the Office for the Coordination of… pic.twitter.com/qRgSOOjvns
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 15, 2026
نائب وزیراعظم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں متاثرہ آبادی کو امداد کی فراہمی کے لیے اوچا کی جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسانی ہمدردی اور متاثرین کی مدد کے اقدامات کا ہمیشہ حامی رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائیواسٹاک میں انقلاب آئے گا، وزیر اعظم
اس موقع پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر نے خطے میں امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مقاصد کے حصول اور عالمی انسانی امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی گراں قدر خدمات قابلِ ستائش ہیں، اور عالمی برادری ان کا اعتراف کرتی ہے۔
