معروف بھارتی اداکار بھرت کپور 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہندی سینما اور ٹیلی ویژن میں کئی دہائیوں تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھرت کپور ممبئی میں اپنے گھر پر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
ان کے قریبی ساتھی اداکار اوتر گل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی جب کہ ان کی آخری رسومات اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔
کیریئر پر ایک نظر
بھرت کپور کی طویل فنی خدمات اور مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری نے انہیں انڈسٹری میں عزت اور پہچان دلائی۔انہوں نے 1972 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً 4 دہائیوں تک فلمی دنیا میں قدم جمائے رکھا، وہ زیادہ تر معاون کرداروں اور منفی (ولن) کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے۔
اپنے کیریئر میں انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں نووری، رام بلرام، لو اسٹوری، بازار، غلامی، آخری راستہ، ستیہ میو جیتے، سوگ، خدا گواہ اور رنگ شامل ہیں۔
بھارتی اداکار سدھارتھ 41 برس کی عمر میں چل بسے
فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کام کیا، جن میں کیمپس، پرمپرہ، راحت، سانس، امانت، تارا، چناوتی اور کہانی چندرکانتا کی جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
ان کے انتقال پر ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
