ملیالم ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ وینوگوپل طویل علالت کے بعد 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کی خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔
اداکارہ سیما جی نائر نے سوشل میڈیا پران کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ دو برس سے سدھارتھ کی زندگی بچانے کی جدوجہد کررہی تھیں تاہم اب ان کی تکلیف ختم ہو گئی ہے۔
اداکار کیشورساتھیا نے بھی سدھارتھ کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی سیریلز کے ذریعے ناظرین کیلئے ایک مانوس اور مقبول چہرہ تھے اورکافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کررہے تھے۔
فرانسیسی فلم اسٹار نتھالی بائے 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
انہوں نے سیما جی نائر کی جانب سے اداکار کی دیکھ بھال اور معاونت کو بھی سراہا، سدھارتھ وینوگوپل کا تعلق کیرالہ کے علاقے چالاکوڈی، ضلع تریسور سے تھا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور پریزینٹر کیا اور بعدازاں مختلف معروف ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم اپنے پیچھے والدہ اور ایک چھوٹے بھائی کو سوگوار چھوڑ گئے۔
