معروف ترک ٹیلی وژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم کو اپنے گھر میں بیہوشی کی حالت میں پایا گیا جہاں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھیں، فوری طبی امداد کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
وکیل نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔
بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خودکشی کر لی
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ایجے ارتیم 14 جون 1991 کو ترکیے کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2014 میں یاشار یونیورسٹی کے اوپیرا اینڈ ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن کیا ، بعد ازاں استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل کی۔
