پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہائبرڈ گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان کر دیا۔ جس کے تحت پہلی بار گندم خریداری میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت 5 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن اسٹریٹجک گندم ذخیرہ برقرار رکھے گی۔ جبکہ گندم خریداری کا ایک حصہ نجی ایگریگیٹرز کے ذریعے کیا جائے گا۔
پالیسی کے مطابق دو تہائی گندم سرکاری سطح پر جبکہ ایک تہائی نجی ایگریگیٹرز خریدیں گے۔ گندم کی عارضی امدادی قیمت 3500 روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری خریداری کے لیے 32 ارب روپے جبکہ نجی شعبے کے لیے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نجی ایگریگیٹرز کو 70 فیصد تک مارک اپ سپورٹ فراہم کی جائے گی اور ان کا انتخاب شفاف ٹینڈر کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ووٹ کا حق دیں آپ کو لگ پتہ جائے گا، فواد چودھری
حکومتی پالیسی کے مطابق تمام ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے ہوں گی۔ جبکہ گندم کے اسٹاک کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔
