برطانوی طویل فاصلے تک تیراکی کرنے والے معروف تیراک لیوس پگ نے آبنائے ہرمز میں جنگ کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے سمندر میں 15 کلومیٹر طویل تیراکی مکمل کرلی اور عالمی برادری سے آبی گزرگاہ دوبارہ کھولنے اور سمندری آلودگی صاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی تھی اورعلاقے میں موجود بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے یاہو نیوز کے مطابق 56 سالہ لیوس پگ نے گزشتہ ہفتے تین روز کے دوران عمان کے ساحلی علاقے کے قریب آبنائے ہرمز کے مختلف حصوں میں تیراکی کی وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت سمندروں کے تحفظ کے لیے خصوصی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لیوس پگ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ تیل بردار جہازوں، گیس بردار جہازوں اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کو روزانہ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات کئی نسلوں تک برقرار رہیں گے۔
I have just completed a three-day swim through the Strait of Hormuz to draw attention to the devastating environmental consequences of war.
Just 30 minutes after I began swimming, an oil tanker was struck a few kilometres away. The explosions rocked the sea around me. Over the following days, I witnessed further attacks on commercial shipping and saw vessels engulfed in flames.
War causes immense human suffering. Lives are lost, families are torn apart, and homes are destroyed. But there is another casualty that receives far too little attention: nature itself.
The Strait of Hormuz is one of the most beautiful places I have ever visited. Towering mountains rise above spectacular fjords. There are coral reefs and mangrove forests, and waters home to dolphins, sea turtles and dugongs. It is one of the great natural wonders of the world.
Yet this extraordinary place is now caught in the middle of a war. Oil tankers, gas carriers and other merchant ships are being attacked. The environmental consequences will last for decades.
My message is simple: Stop the fighting. Open the Strait. Clean up the pollution.
Please help share this message.
#HormuzSwim
— Lewis Pugh (@LewisPugh) November 21, 2026
انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز جب وہ سمندر میں تیراکی کے لیے اترے تو محض آدھا گھنٹہ گزرا تھا کہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی تیراکی کے دوران دیگر حملے بھی ہوئے، جن کے نتیجے میں بعض بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔
برطانوی تیراک نے عمان کے جزیرہ نما مسندم سے سفر شروع کیا اور کیپ آف ہرمز کے ایک حصے کا چکر لگاتے ہوئے مجموعی طور پر 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
آبنائے ہرمز اپنے تنگ ترین مقام پر تقریباً 39 کلومیٹر چوڑی ہے، جس کے ایک جانب ایران اور دوسری جانب عمان واقع ہے یہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے۔
لیوس پگ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز محض جہاز رانی کا اہم راستہ نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین قدرتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں ڈولفن، سمندری کچھوے اور ڈوگونگ سمیت مختلف آبی حیات پائی جاتی ہیں، جنہیں جنگ اور سمندری آلودگی سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
I have just completed a three-day swim through the Strait of Hormuz. I went there to bring attention to the devastating environmental cost of war.
Associated Press has published the first account of the swim. Please read it, and help share it.
https://t.co/qfxN1qLPZ3Photos: Kelvin Trautman / Lewis Pugh Foundation
#HormuzSwim
— Lewis Pugh (@LewisPugh) November 21, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا پیغام بالکل واضح ہے کہ لڑائی بند کی جائے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے اور سمندر میں پھیلنے والی آلودگی کو صاف کیا جائے۔



