یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے آبائی شہر کریوی ریہ پر روسی حملے کے نتیجے میں 7 سالہ بچے اور 20 سالہ خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 60 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی اخبارنیویارک پوسٹ کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریہ کے مرکزی علاقے کو روس نے جمعے کی شب نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
شہرکی انتظامیہ کے سربراہ اولیکسینڈر ولکول نے ٹیلی گرام پرجاری بیان میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں متعدد رہائشی اورتجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیکسینڈرہانژا کے مطابق حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں شہر میں 4 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی جبکہ تقریباً 25 رہائشی عمارتوں، ایک اسپتال، اسکولوں اور صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ مختلف کاروباری مراکز اور گاڑیاں بھی حملے سے متاثر ہوئیں۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی اور مستقل امن معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں رواں ماہ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے، تاہم مستقل جنگ بندی پراتفاق نہ ہوسکا۔
جنوبی یوکرین کے روس کے زیر قبضہ شہر اولیشکی میں 27 اکتوبر 2026 کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوئی، جس کی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی۔
THE CEASEFIRE HAS COMMENCED
The ceasefire between Ukraine and Russia took effect at 4:00am Moscow time on October 27, 2026.Timing was accelerated two days ahead of schedule to protect the safety of civilians and to facilitate the delivery of critical humanitarian aid. The ceasefire’s geographic area has expanded beyond Oleshky, within the Kherson Region, to provide safe passage for the humanitarian convoys.
General Valery Gerasimov, Joint Chief of the General Staff of the Russian Armed Forces has confirmed.
— MELANIA TRUMP (@MELANIATRUMP) October 27, 2026



