اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کو ووٹ کا حق دیں آپ کو لگ پتہ جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔ کیونکہ موجودہ حالات میں جمہوریت اور انتخابات کا عمل متاثر دکھائی دیتا ہے۔ 4 سال بعد بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیڈر نہیں چھوڑ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سولر صارفین سے فیس وصولی کے معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ
فواد چودھری نے کہا کہ شیر کو پنجرے میں بند کر کے مداری خود کو ٹارزن سمجھ رہے ہیں، عوام کو ووٹ کا حق دیں آپ کو لگ پتہ جائے گا۔
