انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی شدید زخمی ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق کھلاڑی کو فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر گراؤنڈ میں تکلیف میں نظر آئے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میڈیکل ٹیم فوری طور پر میدان میں پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں لنگی نگیڈی کو ایمبولنس کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر منتقل کیا گیا تاکہ مزید طبی معائنہ کیا جا سکے۔
فاسٹ بالر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر
حادثے کے بعد میچ کو عارضی طور پر 15 منٹ کے لیے روک دیا گیا، جس سے کھلاڑیوں اور شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حکام کے مطابق لنگی نگیڈی کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید طبی رپورٹس کے بعد ان کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
واقعے نے میچ کے دوران حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ کرکٹ حلقوں کی جانب سے کھلاڑی کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
