لاہور، راولپنڈی اسکواڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کے باعث اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ گزشتہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹانگ کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی معائنہ کرایا گیا۔
میڈیکل رپورٹس میں ٹانگ کے مسل میں کھچاؤ کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر ٹیم کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بڑا اسکور، کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف
اسی وجہ سے نسیم شاہ 26 اپریل کو ہونے والے اہم میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، جس سے راولپنڈی کی بولنگ لائن کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
نسیم شاہ کی غیر موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ متبادل کھلاڑیوں پرغور کر رہی ہے تاکہ بولنگ اٹیک کو متوازن رکھا جا سکے۔
