پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا انڈر 17 کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر17 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے اورسری لنکا کوجیت کے لئے 274 رنزکا ہدف دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان انڈر17 کے کپتان اذان احمد نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 گیندوں پر 82 رنزکی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگزمیں 9 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔
محمد یوسف نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے جبکہ داؤد توقیر نے 44 رنزکی اہم اننگز کھیلی، ان کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔
Pakistan U17 beat Sri Lanka U17 in the fourth one-day match to take an unassailable 3-1 lead in the series 💫
Scorecard: https://t.co/yYfwNPRbPG
#PAKvSL | #PakistanFutureStars https://t.co/4UK7IDj3fV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2026
274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیرنہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 180 رنزبن اکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان نے یہ مقابلہ 93 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے عمارخان نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 44 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ فہد اقبال اور محمد صائم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان انڈر 17 نے 3 میچ جیتے جبکہ سری لنکا انڈر 17 نے ایک میچ جیتا ہے۔ سیریز میں پاکستان کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



