سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،دونوں ٹیموں کو یہیں اپنے پہلے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹاس ہارنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈاسن اور جوش ٹنگ کو شامل کیا ہے۔
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلے2میچز میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات کے باوجود اوس کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دنتھ ویلالاگے نے سچندو کولمباج کی جگہ لی ہے۔
،پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے، سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
سہ ملکی سیریز کا آج تیسرا میچ ہے، باقی 3 میچز اور فائنل لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 29 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 31 اکتوبر کو لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔
’سکیورٹی کے سخت انتظامات‘
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے6 ہزاراہلکارفرائض سرانجام دے رہے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز، انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، https://t.co/6kkt8hBFZk
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) October 22, 2026
سی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے مؤثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔


