انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف تاریخی ڈبل سنچری بنا کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے بھارتی بیٹر شبھمن گل کا تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔
راولپنڈی میں پاکستان ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں ہیری بروک نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 گیندوں پر 202 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بروک نے صرف 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین ڈبل سنچری ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے شبھمن گل کے پاس تھا، جنہوں نے رواں سال 30 ستمبر کوویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
ہیری بروک نے محض 22 روز بعد گل کا ریکارڈ توڑ دیا اورایک گیند پہلے ڈبل سنچری مکمل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبورکرلیا۔
Harry Brook scores an incredible 2️⃣0️⃣2️⃣ 🌟
#SLvENG | #CricketKaJashan https://t.co/EyvJlRd6P5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2026
ہیری بروک انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں، ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز نے نہ صرف انگلینڈ کو بڑے مجموعے تک پہنچایا بلکہ عالمی کرکٹ میں بھی انہیں نمایاں مقام دلایا۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم انگلش بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔
انگلینڈ کا یہ اسکور پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ سری لنکا نے بھی ون ڈے کرکٹ میں اس سے پہلے کسی حریف کو اتنے زیادہ رنز بنانے کی اجازت نہیں دی تھی۔
The moment Harry Brook brought up his double 💯 💥
Fastest double hundred in ODI history and the highest individual ODI score on Pakistan soil 🏏
#SLvENG | #CricketKaJashan https://t.co/WcJM6TvBm0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2026
ہیری بروک نے اپنی اننگز کے دوران منفرد شاٹس کھیل کر سری لنکن بولرز کو مسلسل دباؤ میں رکھا، انہوں نے اسکوپس، ریورس اسکوپس اور طاقتور فلک شاٹس کے ذریعے رنز کی رفتار برقراررکھی، ابتدائی 24 گیندوں پر 13 رنز بنانے کے بعد بروک نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ہیری بروک نے اس ڈبل سنچری کے ساتھ ایک اورمنفرد اعزاز بھی حاصل کیا وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے سابق جارحانہ بیٹر کرس گیل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔



