عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے پر آگیا۔
صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخ گزشتہ قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوگئے ہیں۔
Gold prices in Pakistan fell on Wednesday, October 21, following a decline in the international market. The price of gold per tola dropped by Rs. 900 to Rs. 434,536.
Similarly, the price of 10 grams of gold fell by Rs. 772 to Rs. 372,544, according to the All-Pakistan Gems and Jewellers Sarafa Association (APGJSA).
For Full Story 🔗 Link in Comment
#GoldRatesPakistan #GoldPriceDrop #TolaGold #PreciousMetals #EconomicUpdates #LatestHeadlines
— Bloom Pakistan (@bloom_pakistan) October 21, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات خریدنے کے خواہش مند صارفین اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی توجہ صرافہ بازاروں کے تازہ نرخوں پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتوں پر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں سمیت مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔
تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔



