گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ کو صوبائی وزیر مقرر کردیا اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے 21 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سلمیٰ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے، ڈبلیو 307) کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 132 کی شق (1) کے تحت صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کا منصب سنبھالنے سے قبل سلمیٰ بٹ گورنر پنجاب کے سامنے آئین کے آرٹیکل 132 کی شق (2) کے تحت حلف اٹھائیں گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقرری کے حکم نامے پر دستخط کیے، جبکہ دستاویز لاہور سے 21 اکتوبر 2026 کو جاری کی گئی۔

سلمیٰ بٹ پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں اوراب انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی تقرری کے بعد حلف برداری کا مرحلہ مکمل ہونے پر وہ باضابطہ طور پر صوبائی وزیر کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں گی۔
حکم نامے میں سلمیٰ بٹ کو دی جانے والی وزارت یا ان کے قلمدان کی تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔



