پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ایک اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے 196 رنز کا مشکل ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔
اننگز کے آغاز میں جیسن رائے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہنڈرکس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریزا ہنڈرکس 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو با آسانی ہدف تک پہنچایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی تاہم ان کی ٹیم مجموعی طور پر بولنگ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی، جبکہ کراچی کنگز نے اس اہم فتح کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی
گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اوپنرز شامل حسین اور خواجہ نافع بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم مڈل آرڈر رائلی روسو نے 90 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان سعود شکیل 57 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچایا جبکہ دنیش چندیمل 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے باؤلنگ میں رضوان اللہ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑے اسکور سے روکنے کی کوشش کی۔
