لبنانی وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے مکمل انخلاء کے بغیر کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔
ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کر سکتا جس میں اسرائیلی افواج کا لبنان سے مکمل انخلاء شامل نہ ہو۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی ، بیروت میں جشن
ہم بفر زون ، اسرائیلی فوج کی موجودگی جہاں لبنانیوں کو اپنے گھر واپسی کی اجازت نہ ہو کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔
مذاکرات میں اس لیے شرکت کی ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ امریکا اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھ سکتا ہے ،امید ہے کہ امریکا اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا جاری رکھے گا۔
